محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین !!

0
0

جموں وکشمیر میں اب بجلی کا سلسلہ نجی ہاتھوں میں ہے یعنی بجلی کی نجکاری ہو چکی ہے ۔ہر ماہ بجلی کے بل عوام کے گھروں تک کافی محنت کے ساتھ پہنچائے جاتے ہیں لیکن بجلی کی کم وولٹیج اور غیر اعلانیہ کٹوتی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔محکمہ بجلی میں ایک بڑی تعداد میں عارضی ملازمین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جنہیں بجلی کی نجکاری ہونے کے بعد اپنے مستقبل میں شک لگنے لگا کہ کہیں انہیں گھر کا راستہ نہ دکھا دیا جائے اور ساری محنت رائگاں چلی جائے ۔جموں و کشمیر میں محکمہ بجلی میں کام کر رہے ڈیلی ویجرز ملازمین اس وقت کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ،ایک جانب پوری دنیا کرونا کی لڑائی لڑ رہی ہے اور دوسری جانب جموں و کشمیر میں بجلی کا نظام نجی ہاتھوں میں سونپا گیا ہے جس کو لیکر محکمہ میں کام کر رہے ڈیلی ویجر ملازمین اس وقت کشمکش میں ہیںکہ نا جانے انہیں محکمہ سے کب گھر کاراستہ دکھا د یا جائے گا ۔وہیں بجلی کو نجی ہاتھوں میں دینے سے عوام میں بھی کئی طرح کے خدشات ہیں کہ بجلی کرائے میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کرونا کی مار جھیل رہی عوام ہر جانب سے مشکلا ت کا سامنا کر رہی ہے ۔محکمہ بجلی نے مرکز کی جانب سے کئی اسکیموں کا استفادہ اٹھاتے ہوئے دور دراز اور پسماندہ علاقہ جات میں بجلی پہنچانے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں لیکن کئی مقام پر آج بھی ترسیلی لائنیں موت کا سایہ منڈلا رہی ہیں اور اکثر مقامات پر ذرا سی آندھی چلنے یا بادل گرجنے کے وقت بجلی کئی دنوں تک چلی جاتی ہے۔اگر محکمہ میں کام کر رہے فیلڈ اسٹاف کی خدمات دیکھی جائیں تو ہر پل موت کے سائے میں اپنی خدمات انجام دیتے ہیں کیونکہ پہاڑی علاقہ جات میں نہ صرف بجلی کے کھمبے سے گرنے کا اندیشہ رہتا ہے بالکہ سامان پہنچانے میں بھی پہاڑی راستوں سے کھسک کر موت کی کھائی میں جانے کا خطرہ سامنے رہتا ہے لیکن پھر بھی یہ ملازمین بالخصوصی عارضی ملازمین اپنی خدمات انجام دیتے ہیں اور دور دراز کے علاقہ جات کو روشن کرنے میں لگے ہیں ۔اتنا سب ہونے کے باوجود اگر دفاتر اور گرڈ اسٹیشنوں میں بیٹھے ملازمین کوتاہی برتیں تو بدنامت سارے محکمے کی ہوتی ہے اور فیلڈ میں کام کر رہے ملازمین کی خدمات بھی رائگاں دکھنے لگتی ہیں ۔محکمہ بجلی میں کام کر رہے ملازمین کو حکومت کی جانب سے بہتر مراعات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مستقلی کیلئے ایک ٹھوس اور موثر پالیسی مرتب کرنی چاہئے کیونکہ یہ وہی ڈیلی ویجر ملازمین ہیں جنہوں نے بجلی کے کھنبوں اور ترسیلی لائنوں کا جھال بچھانے  کیلئے ہر طرح کے موسم اور دشوار گزار راستوں کے ساتھ جد و جہد کی ہے ۔ان کی محنت کا خیال دفاتر اور گرڈ اسٹیشنوں میں بیٹھے ملازمین کو بھی رکھنا چاہئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا