ڈائریکٹر سکمز کی لیفٹیننٹ گورنرسے ملاقات
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ڈائریکٹر سکمز اے جی آہنگر نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی ۔دورانِ ملاقات لیفٹیننٹ گورنر نے ڈائریکٹر سکمز سے اِدارے کے کام کاج اور مریضوںکو فراہم کی جارہی صحت سہولیات کے بارے میںجانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے سکمز میں کووِڈ۔19 کی روکتھام سے متعلق تازہ ترین تفصیلات بھی طلب کیں۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر سکمز نے لیفٹننٹ گورنر کو اِدارے کے کام کاج اور وہاں دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے سکمز میں کووِڈ۔ 19کے بارے میں اُٹھائے جارہے اِقدامات کے بارے میں تفصیلات دیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ڈائریکٹر سکمز کو اِدارے میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات دستیابی رکھنے کی ہدایت دی۔