سابق وزیراعجازاحمدخان کارہائشی مکان خاکستر

0
0

لازوال ڈیسک

گول؍؍آگ کی ایک بھیانک واردات میں سابق وزیر اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر اعجاز احمد کا رہائشی مکان خاکسترہوگیا۔ذرائع کے مطابق گول میں واقع اعجاز احمد خان کی رہائشگاہ اتوار دیرشام اچانک آگ کی لپیٹ میں آگئی ۔دومنزلہ عمارت پوری طرح سے آگ کی زدمیں آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں میں گھرگئی،ذرائع کے مطابق اس واردات میں لاکھوں کامالی نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق آگ بجھانے کی کوششیں بہت کی گئیں لیکن دومنزلہ عمارت میں آگ بُری طرح پھیل چکی تھی جسے مالی نقصانات کوکم نہ کیاجاسکا۔ لوگوں نے کسی قسم کے جانی نقصان سے بچائو کیلئے اطمینان کااِظہارکیااورکہ شکرہے مالکِ کائینات کااس بھیانک واردات میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔لوگوں نے موسمی صورتحال کے چلتے آگ کی وارداتوں کے بڑھنے کاخدشہ ظاہرکرتے ہوئے محکمہ فائر اینڈایمرجنسی سروسز کو متحرک کرنے کی مانگ کی ہے تاکہ ایسی وارداتوں میں بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نقصانات سے بچاجاسکے۔اعجاز احمدخان کی رہائش گاہ پررونماہوئے واقعے کی وجوہات کافوری طورپرپتہ نہ چل سکاہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا