عوام کی انتظامیہ سے بجلی کی فراہمی، وولٹیج کو لے کر دردمندانہ اپیل
ملک شاکر
بانہال؍؍ موسم سرما کے دستک دیتے ہی جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری شروع ہوئی اور میدانی علاقوں میں کئی ایک مقامات پر بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور صبح سے ہی درجہ حرارت میں کافی حد تک گراوٹ آئی اور اگر چہ انے والے دنوں میں میدانی علاقوں میں مذید بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوا تو سردی میں مذید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ وہیں دوسری جانب جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال ہی رہی خراب موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع رامبن اور بانہال پولیس پوری طرح چوکس دکھائی دے رہی ہے۔وہیں خراب موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سب ضلع بانہال کی عوام نے انتظامیہ سے ایک دردمندانہ اپیل کی ہے کہ موسم سرما میں بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ وولٹیج کو بھی برقرار رکھا جائے تاکہ لوگوں کو بجلی کی فراہمی کو لے کر کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے نہ کہ گزشتہ سال کی طرح بجلی کی آنکھ مچولی دیکھنے کو ملے۔اس کے ساتھ ساتھ عوام نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ دوسری اشیاء ضروریہ کا بھی مکمل انتظام رکھا جائے۔