سال رواں میں لائیو جھڑپوں میں6جنگجوئوں نے سرنڈر کیا :دلباغ سنگھ

0
0

24کے قریب بچوں نے ملٹنسی چھوڑ کر فورسز کے سامنے خود سپر گی کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے بتایا جموں کشمیر میں لائیو جھڑپوں کے دوران نصف درجن نوجوانوںنے موت سے زیادہ زندگیوں کو ترجیحی دیکر سرنڈر کیا ہے انہوں نے بتایا اس کے علاوہ دو رجن سے زیادہ نوجوانوں نے جنگجوئیت کو خیر باد کہہ کر فورسز کے سامنے خود سُپردگی کی ہے جن کے نام پولیس اور فورسز ظاہر نہیں کر رہی ہے ۔جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے اتوار کے روز جموں میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا جموں کشمیر میں پہلے سے ہی مقامی نوجوانوں(جنگجوئوں) کے لئے سر رنڈر پالیسی پہلے سے موجود ہے جس کو ہم اپنی جگہ پر دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب تک جموں و کشمیر میں 6نوجوانوں نے فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ہوئے لائیوںتصادم آرائیوں میں موت سے زیادہ زندگی کو ترجیح دیکر فورسز کے سامنے سرنڈر کیا ہے ۔انہوں نے بتایا اس کے علاوہ24سے زیادہ ایسے نوجوانوںنے جنگجوئیت کو خیر باد کر کے فورسز کے سامنے خود سرپردگی کر کے پر امن زندگی گزارنا شروع کیا ہے ۔ڈی جی پی نے بتایا مزکورہ نوجوانوں کے نا م یا سکونت ظاہر نہیں کر رہے ہیںجو اپنے اہل خانہ کے ساتھ کام کاج میں مصروف ہیں جو واپس آئے ہیں ۔دلباغ سنگھ جموں میں میڈیا کے ساتھ بار کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا لائیو انکونٹروں کے دوران جن نوجوانوں نے بندوق اٹھاتے ہیں اس وقت بھی ان کو اپنے فورسز پر بھروسہ ہوتا ہے اور وہ اسلحہ چھوڈ کرسرنڈر کرتے ہیں اور جموں کشمیر پولیس اورفورسز انہیں موقع دیتے ہیں جس کے حوالے سے آپ بھی جاتے ہیں۔پولیس سربراہ نے بتایا آئی بی اور ایل او سی پر پاکستان کی جانب سے ان کے ناپاک اردوں سے گولہ باری ہو رہی ہے وہ آج بھی جاری ہیں جس کا ہندوستان کی فورسز منہ توڑ جواب دی رہی ہے ۔حال ہی میں جموںمیں لمی ٹنل کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا جیش محمد اور لشکر طیبہ کی جانب سے جنگجوئوں ان ٹنلوں کا ستعمال کر رہے ہیں۔اانہوں نے بتایا پاکستان کی جانب سے ان حرکات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا