’زمین چوروں کو ننگا کرو‘، ’زمین چوروں کو جیل بھرو‘

0
0

عوامی فورم نامی غیر معروف تنظیم کا روشنی ایکٹ کے خلاف احتجاج
یواین آئی

سرینگر؍؍ جموں و کشمیر عوامی فورم نامی ایک غیر معروف تنظیم نے جمعرات کو یہاں پریس کالونی میں روشنی ایکٹ کے تحت ہونے والی مبینہ دھاندلیوں کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی ‘زمین چوروں کو ننگا کرو’، ‘زمین چوروں کو جیل بھرو’ کے نعرے لگا رہے تھے۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہمارے سیاسی لیڈروں نے اسمبلی میں روشنی ایکٹ کو اپنے مفادات کے لئے پاس کیا تھا۔انہوں نے کہا: ‘ہمارے سیاسی لیڈروں نے اسمبلی میں روشنی ایکٹ کو اپنے رشتہ داروں کو زمین دینے کے لئے پاس کیا، یہ ایکٹ عام لوگوں کے مفاد میں پاس نہیں کیا گیا تھا’۔موصوف نے کہا کہ ضلع بڈگام میں واقع سیاحتی مقام دودھ پتھری میں ایک ہی خاندان کو چھ ہزار کنال زمین دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ یہاں کے غریبوں کے ساتھ نا انصافی ہے اور نوجوانوں کے حقوق کا شب خون ہے۔موصوف نے کہا کہ جن لوگوں نے اس ایکٹ کے تحت دھاندلیاں کی ہیں ہم انہیں جیل میں بھیج دینے کے بعد ہی دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس کے لئے تمام ضلعوں میں جانکاری مہم چلائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا