غریبوں کی مدد کرنے سے کوئی غریب نہیں ہوتا:محمد اسدنعمانی

0
0

سری مستان ڈھوک کے رضاکاروں نے تین ماہ کیلئے راشن فراہم کرنے کی لی ذمہ واری
محمد اشفاق

ڈوڈہ؍؍دنیا میں ابھی تک خود خدا رکھنے والے لوگ موجود ہیں جن کی وجہ سے ابھی تک دنیا قائم ہے۔ کچھ لوگ کے دلوں میں آج بھی جذبہ خدمت خلق کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور یہ لوگ اپنے آس پاس کے یتیموں، لاچاروں اور محتاجوں کی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔ان ہی خوف خدا سے بھرے ہوئے دل اور انسانی ہمدردی کے علمبرداروں میں خطہ پیر پنجال کی ایک غیر سرکاری تنظیم سری مستان ڈھوک کے رضاکاروں کے نام سنہرے الفاظ میں لکھنے کے قابل ہیں۔سری مستان ڈھوک ایک رضاکارانہ غیر سرکاری تنظیم ہے جس کے رضاکار خطہ پیر پنجال کے کوہساروں میں بسنے والے ، مجبوروں، لاچاروں، یتیموں، بیوائوں، اور محتاجوں کی خدمت کرنا اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں اور پچھلے کئی برسوں سے اپنی خدمات کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔تاہم اس تنظیم نے اپنی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اب خطہ چناب اور سابقہ ریاست کے باقی علاقوں میں بھی غریبوں کی خدمت کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔چند روز قبل ڈوڈہ کے ایک دور دراز اور پسماندہ علاقے ٹانٹنہ کے تین بیمار بچوں کی خبر لازوال میں چھپنے کے بعد جموں و کشمیر کے کونے کونے میں پھیل گئی تھی جس کے بعد بہت سی غیر سرکاری تنظیموں نے آگے آکر مختلف طریقوں سے بیمار بچوں کے اہل خانہ کی مدد کرنی شروع کر دی۔اس سلسلے میں سری مستان ڈھوک کے رضاکاروں نے اپنے مفرد طریقہ خدمت کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے مذکورہ بچوں کے کنبے کے لیے بارہ ہزار سے زائد رقم کے اشیائے خوردنوش کا انتظام کرتے ہوئے راشن ان کے گھر تک پہنچا دیا۔ اور ساتھ ہی مزکورہ کنبے کو تین ماہ تک راشن فراہم کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔ اس طریقہ خدمت کو مذکورہ علاقے کے عوامی حلقوں میں کافی سراہا گیا۔اس سلسلے میں سری مستان ڈھوک کے ایک رضاکار محمد اسعد نعمانی نے لازوال کو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنے سے کوئی غریب نہیں ہوتا، انہوں نے لازوال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ا?ئندہ بھی اس سلسے کو جاری رکھنے کا عہد کیا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا