یواین آئی
نئی دہلی؍؍ ملک میں کورونا وائرس ( کووڈ-19) کے ایکٹیو کیسز مسلسل کمی آرہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ملک میں شفا یابی میں اضافہ سے کورونا مریضوں کی تعداد 570458ہوگئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی فعال کیسز کی شرح کم ہوکر6.97فیصد ہوگئی ہے ۔اتوار کے روز مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 91.53فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.49فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 6.97فیصد رہ گئی ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 46963نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ یہ لگاتار ساتواں دن ہے جب کووڈ 19 کے 50ہزار سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ہفتے کے روز 48268، جمعہ کے روز 48648، جمعرات کو 49881، بدھ کے روز 43843، منگل کو 36470اور پیر کو 45149کیسزرپورٹ ہوئے تھے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر 58684مریض شفایاب اور 470افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک ملک میں 81.84لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وبا کا شکار ہوچکے ہیں ، جن میں سے تقریباً 74.91لاکھ افراد صحت مند اور 122111لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے سے فعال کیسز12191سے گھٹ کر 570458رہ گئے ۔ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے