نیپورہ قاضی گنڈ میں فوج کی جانب سے گائوں سطحی میلے کا اہتمام

0
0

شاہ ہلال

اننت ناگ؍؍جنوبی ضلع کولگام کے نیپورہ قاضی گنڈ میں 19 راشٹریہ رائفلز نے ہیڈ کوارٹر 2 سیکٹر راشٹریہ رائفلز کے زیراہتمام اتوار کو گورمنٹ ہائی اسکول نیپورہ میں ایک میگا ایونٹ ’گائوں کا سطح میلہ‘ منعقد کیا۔ اس پروگرام کا افتتاح کرنل دھرمندر یادو کمانڈنگ آفیسر ، 19 راشٹریہ رائفلز نے کیا۔میلے میں فوج نے مختلف قسم کے اسٹال لگائے تھے اسکے علاوہ عوام کیلئے مفت میڈیکل کیمپ لگایا جہاں طبی سہولیات میسر رکھی گئی تھی جس دوران یہاں موجود ڈاکٹروں نے مریضوں کی طبی جانچ کی اور اْن میں مفت ادویات تقسیم کی۔میلے میں بچوں کی تفریح کیلئے مختلف کھیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کھیل کود کا لطف اْٹھایا .میلے کے آخر پر کھیلوں میں حصہ لینے والے فاتحہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ادھر مقامی ا?بادی میں فوج کی جانب سے اسطرح کے پروگرام منعقد کرانے پر کافی سر اپنا کی اور اْمید جتائی کہ مستقبل میں بھی فوج اسطرح کے پروگرام منعقد کریں گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا