انتظامیہ کے ساتھ اٹھائے مسائل اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی پرکیاشکریہ
ریاض ملک
منڈی؍؍تحصیل منڈی کی مختلف بالائی علاقوں کی ڈھوکوں میں محکمہ تعلیم کے شعبہ سیزنل اسکول کی جانب سے سیزنل اسکول کھول کر طلباء کی پڑھائی کو متاثر ہونے سے بچایاجاتاہے۔اس سال بھی چار ماہ تک سیزنل اساتذہ نے مختلف ڈھوکوں میں کرونا وائرس کے لاک ڈائون کے دوران اپنی خدمات انجام دی ہیں۔لیکن ان اساتذہ کا مستقبل اب بھی روشن ہوتانظر نہیں آرہاہے۔ اس دورن محکمہ تعلیم کے عملہ کے سامنے اپنے مسائیل بھی رکھے۔جس کو دیکھتے ہوے سیزنل اساتذہ ایسو سیشن کی جانب سے منڈی میں ایک ہم میٹنگ منعقد کی گئی۔جس میں متعدد مسائیل پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر ڈھوکوں میں قائیم سیزنل اسکولوں پر نگرانی کرنے اور علاقوں میں دوراکرکے جہاں بچوں کی تعلیم اور سنٹروں کا جائیزہ لیا گیا وہی پر اساتذہ کی حوصلہ افزائی بھی کرتے پلاننگ آفیسر منڈی محمد اسلم کوہلی سنیر کلارک مشتاق احمد بیتاب کے علاوہ امتیاز احمد تانترے، نشاط احمد تانترے، خالد معراج کے علاوہ دیگر تمام ان احباب کا شکریہ اداکیا جنہوں نے لاک ڈائون کے دوران بھی سیزنل اساتذہ کے سروں پر ہاتھ رکھ کر نگرانی کرتے رہے۔اس موقع پر۔ماسٹر جاوید اقبال گیگی ، جاوید چودھری ،اقبال تانترے۔ریاض منگرال ۔حمید بٹ ۔ریاض محمد رفیق وغیرہ نے اپنے مسائیل بھی سامنے رکھے۔جس پر انہیں یقین دلایاگیاکہ آئیندہ ماہ تک تمام سیزنل اساتذہ کی تنخواہوں کی واگزاری عمل میں لائی جاے گی۔ اور مسائیل کو بھی آگے تک پہنچائے جائیں گے۔اس دوران سیزنل اساتذہ کا سکول ریکارڈ بھی وصول کیا گیا۔اور سرپنچ حلقہ کے نام سے ایک فارم بھی دیاگیا۔جس کی خانہ پری اور سرپنچ کی مہر اور دستخط کے بعد ان کی تنخواہ واگزار کی جاسکتی ہے