محمد نعمان چوہدری نے کی صدارت،گجربکروال طبقہ کودرپیش مسائل پرغوروخوض
لازوال ڈیسک
اننت ناگ؍؍اے ٹی سی سی کشمیرتنظیم کے میڈیا انچارج محمد نعمان چوہدری نے اے ٹی سی سی کشمیر ایڈوائزر نزاکت چوہان اور چوہدری عادل پرویز کے ہمراہ کوکرناگ میں ایک میٹنگ کی جس میں بہت سارے موضوعات پہ بات چیت ہوئی۔ میٹنگ میں سماجی کارکن اور یوتھ لیڈر انیس الاسلام خصوصی مہمان کی حیثیت سے موجود تھے۔ نعمان چوہدری نے اپنے نوجوانوں کے اہم معاملات یوتھ لیڈر کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو ہمیشہ نظرانداز کیا جارہا ہے جو ناقابلِ برداشت ہے۔ نعمان چوہدری نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ڈی ڈی سی الیکشن آرہے ہیں جن میں ہوشیاری سے کوئی نہ کوئی فیصلہ لینا ہوگا۔ نعمان چوہدری نے کہا کہ ہم انشاللہ اب ظلم نہیں سہیں گے ، ہمیں نوجوانوں کو ہمیشہ استعمال کیا گیا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے لیڈروں نے ہمیں آج تک کچھ نہیں دیا ، اسلئے ہم انقلاب لائیں گے اس کے لئے ہمیں اپنی جان کی بازی کیوں نہ لگانی پڑے۔ نعمان چوہدری نے کہا اب ہم پیچھے نہیں ہٹنے والے میں اپنے نوجوانوں کے ساتھ ہوں اور ان کے مفاد کے لئے لڑتا رہوں گا، عادل پرویز اور نزاکت علی نے کہا کہ ہم انقلاب لا کر ہی رہیں گے اپنے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ہیں۔ انیس الاسلام نے یقین دہانی کروائی کہ میں آپ کے ساتھ ساتھ ہوں۔ میٹنگ میں جن حضرات نے شرکت کی انہوں نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فارسٹ رائیٹ ایکٹ جلد سے جلد لاگو کریں ، نعمان چوہدری نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم امن پسند لوگ ہیں ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم حالات کو خراب کریں بہتر ہے کہ وہ ہمارے مسائل پہ توجہ دیں۔