مرحوم الحاج ولی محمد کے بیسویں پر ایصال ثواب کی دعائیہ مجلس مع محفل میلاد کا انعقاد

0
0

ریاست بھر سے مقتدر علمائے کرام کی شمولیت پر جاوید چوہدری کا اظہار تشکر
لازوال ڈیسک
سرنکوٹ؍؍: قاری محمد منظور حسین قادری کی زیر صدارت مرحوم الحاج ولی محمد بجاڑ دہڑہ موہڑہ کے دولت کدہ پر ایصال ثواب کی دعائیہ مجلس ومنعقدہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں ملحقہ علاقہ جات کے محبین کے علاوہ ریاست بھر سے علماء کرام نے شمولیت فرمائی۔ ختمات معظمات ذکر واذکار کے بعد باقاعدہ آغازحافظ ظہور احمد قادری کی مدح بھری آواز میں تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے ہوا۔ بعد ازاں مینڈھر سے تشریف لائے دعوت اسلامی کے مبلغ مولانا مشتاق احمد مدنی نے منظوم انداز میں میلاد پڑھا جبکہ دارالعلوم فیضان مصطفے سرنکوٹ ودارالعلوم نظامیہ دہڑہ موہڑہ نے یکے بعد دیگرے بارگاہ رسالتمآبؑ میں خراج عقیدت پیش فرکر عوام وخواص خوب داد دادوتحسین حاصل کی۔ علماء کرام نے اپنے خطاب نایاب میں ولادت مصطفٰیؑ کی بصیرت افروز معلومات سے سامعین کو محظوظ کیا اور مرحوم سیٹھ الحاج ولی محمد کے علمائ کرام ومشائحخ عظام کے تئیں ارادت ومحبت اور غرباء ومساکین کے ساتھ ہمدردانہ سلوک نیز مدارس و مساجد میں پیش کئے جانے والے عطیات کے رویہ کی ستائش کرتے ہوئے رب لم یزل کے حضور دعائیں مانگی کہ اس سلسلہ کو مرحوم کے صاحبزاہ جاوید چوہدری بحسن و خوبی انجام دیں اس موقع پر مفتی اعظم جموں مولانا مفتی محمد اسلم رضا مصباحی صدر دارالافتاء جموں، مولانا مفتی منظورحسین دارالافتاء کشمیر،خطیب شہیر مولانا عبدالمجید قادری امام و خطیب غوثیہ جامع مسجد سرنکوٹ، مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی امام و خطیب مرکزی جامع مسجد شہر پونچھ، مولانا محبوب احمد نقشبندی مینڈھر،مولانا حافظ نصیرالدین نقشبندی تھنہ منڈی راجوری، مولانا گلزار حسین قادری امام و خطیب نورانی جامع مسجد سیلاں ،مولانا ناظر الاسلام جامع مسجد بھونی کھیت ،حافظ نصیر احمد قادری مہتمم مدرسہ اسلامیہ قادریہ بفلیاز، مولانا سجاد احمد قادری ،مولانا غلام ربانی دہڑہ موہڑہ، مولوی حاکم دین ،حافظ طارق احمد امام و خطیب جامع مسجد مستاندرہ ،آئمہ مسجد تکیہ شریف بھٹوڈی محلہ قریشیاں درابہ کے علاوہ سیاسی سماجی زعماء اور جملہ سیٹھ برادران و عوام دہڑہ موہڑہ بھی موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا