میلاد مصطفی ﷺکے موقع پر فرانس میں آقا دو جہاں کے خاکے بنائے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت

0
0

مدرسہ رضائے مصطفی کو مرکزی ادارہ بنانا وقت کی اہم ضرورت:مولانا سید فاضل حسین
ریاض ملک
منڈی؍؍دنیا بھر کے ساتھ ساتھ کل جمعہ اور میلاد مصطفیﷺ کے موقع پر فرانس میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے بناکر جو گستاخی کی گئی اس پر تحصیل منڈی میں بھی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مرکزی جامع مسجد شریف منڈی میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں علماء اہل سنت نے اپنے اپنے بیانات میں آقا دوجہاں کی سیرت اور میلاد کے بارے میں مفصل بیان کیا۔ علماء کرام نے مرکزی جامع مسجد شریف میں یکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک بہترین پروگراموں کے انعقاد پر جماعت رضاے مصطفی منڈی کے تمام احباب کا شکریہ اداکیا جنہوں اس قدر بہترین انداز میں پروگراموں کا انعقاد کرکے آقا دوجہاں کی شان میں خراج عقیدت پیش کیاہے۔ اس موقع پر پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم حضرت حفظ معروف احمد کی زبانی جبکہ نعت رسول مقبول حضرت حافظ وقاری محمد رفیق امام و خطیب جامع مسجد شریف چکراڑہ منڈی نے پیش کی۔وہیں میلاد النبی اور نماز کے موضوع پر حضرت مولانا اقبال مدرس دارلعلوم فیضان مصطفی سرنکوٹ بیان کیااور حضرت مولانا محمد عارف امام وخطیب جامع مسجد سیکلوں نے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے تقریر پیش کی۔علاوہ ازیںحضرت مولانا محمد عارف بائیلہ نے محبت رسولﷺ اصل ایمان کے موضوع پر ایمان افروز بیان کیا۔پروفیسر غلام حیدر نے بھی میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈا لی اور ترانہ شاعر اسلام محمد اسلم و تسنیم ہمدانی نے پڑھ کر سامعین کے دلوں کو مجلہ کیا۔اپنے خطاب میں حضرت مولانا سید فاضل حسین قادری نے میلاد مصطفی کے حوالے سے مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ یہ ایام باخبر عافیت ذکر سرکار میں گزرے ہیں۔ امام وخطیب حضرت مولانا آمین شاہ گیلانی کے حوالے سے بتایاکہ حضرت ہمارے امام وخطیب اور رہبر ہیںان دنوں وہ علیل چل رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ یہاں نہیں آسکتے۔انہوں نے عوام پر صاف کر دیاکہ ان کو یہاں سے فارغ نہیں کیا گیاہے بلکہ ہم سب ان کی صحت یابی کے لئے دعاگوہیں کہ اللہ رب کریم انہیں صحت یاب فرمائے۔مولانا سید فاضل حسین قادری نے گزشتہ دنوں فرانس میں سرکار مدینہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے بناکر شائع کرکے جو گستاخی کی ہے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے کیونکہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتاہے لیکن سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ذرہ برابر گستاخی بھی برداشت نہیں کر سکتا ۔انہوں نے تمام علماء کرام کی تائید کے ساتھ سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایسے بد بخت افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے پر زور دیاہے۔ دینی تعلیم کے فروغ کے لئے مدرسہ رضاے مصطفے منڈی کو مرکزی ادارہ بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم دین کے ان قلعوں کو مضبوط کریںتاکہ ہمارے بچے دنیاوی علم کے ساتھ ساتھ دین متین کے علم سے فیضیاب ہوکر غلامی مصطفے کا ثبوت دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا