لائر ایکشن کمیٹی کی جانب عدالتیں کھولنے کیلئے احتجاج جاری

0
0

جموں وکشمیر بار کونسل کے انتخابات کروائے جانے کا بھی کیا مطالبہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لائر ایکشن کمیٹی کی جانب سے عدالت عالیہ اور دیگر عدالتوں کے کھولنے کیلئے جدو جہد جاری ہے تاکہ عدالتوں میں وکلاء اور عوام کی حاضری پر سے پابندی ہٹائی جائے ۔ اس سلسلے میں یہاں جانی پور کورٹ روڈ پر پندرہ اکتوبر سے ایک دھرنا دیا گیا ہے جہاں عدالت عالیہ اور دیگر عدالتوں میں پریکٹس کرنے والے وکلاء عدالتوں میں پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ دیگر تمام سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن عدالتوں میں پابندیاں عائد ہیں ۔ اس سلسلے میں لائر ایکشن کمیٹی نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ تمام عدالتو ں کوجسمانی حاضری کیلئے عدالتوں کو کھولا جائے ، معاملات کی ہارڈ کاپیاں قبو ل کی جائیں،وکلاء کے بار روم کو کھولا جائے ،کنزیومر کورٹ کو کھولا جائے اور جموں وکشمیر بار کونسل کے انتخابات کروائے جائیں۔اس موقع پر جے ا ے کاظمی سابق نائب صدر جموں بار، ایس سی سبھاش ،سی ایس گپتا، کلبوشن سجگوترہ، سبودھ سنگھ جموال ،کلدیپ سنگھ پریہار و دیگران موجود تھے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا