کرائم برانچ جموں نے سبکدوش ہونے والے سب انسپکٹر کو الوداع کیا

0
0

سب انسپکٹر سندر سنگھ نے محکمہ میں بیالیس سال خدمات انجام دیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کرونا وائرس کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کرائم برانچ جموں نے سب اسنپکٹر سندر سنگھ منہاس کو ان کی سبکدوشی پر ایک پر وقار اور سادہ تقریب میںالوداع کیا ۔ اس موقع پر کرائم برانچ جموں کا اسٹاف موجود تھا ۔وہیں موصوف کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ایس ایس پی کرائم برانچ شلندر سنگھ نے ان کے کام کی سراہنا کی اور کہا کہ موصوف نے محکمہ کیلئے 42سال خدمات انجام دیں۔اس دوران سنکدوش ہونے والے افسر کو ایک مومنٹو بھی پیش کیا گیا جہاں تقریب میں مامتا شرما ایڈیشنل ایس پی ،وشال منہاس ڈی وائی ایس پی ،نہار رانجن ڈی وائی ایس پی ، عابد رفیقی ڈی وائی ایس پی ، اشوک سنگھ ڈی وائی ایس پی ،ارون جموال سینئر پی او ،راج کمار سینئر پی او و دیگران موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا