فرانس کے صدر کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی حمایت غیر مناسب عمل: مولانا محمود مدنی

0
0

نئی دہلی،28 اکتوبر (یو این آئی) جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے فرانس کے صدر کی طرف سے ’گستاخانہ خاکوں‘ کی عمومی اشاعت اور اس ناپاک حرکت کے دفاع کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر مناسب عمل قرار دیا ہے۔

جمعیۃ علمائے ہند کی جاری ایک ریلیز کے مطابق انہوں نے دعوی کیا کہ بات کسی فرد یا تنظیم کی نہیں بلکہ ایک ریاست کی ہے، فرنس صدر نے جو رویہ اختیار کیا ہے، وہ ایک ’دہشت گردانہ‘ عمل کی حمایت ہے۔
مسلمانوں کے لیے یہ وقت نہایت صبر آزما ہے، پوری دنیا نے اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کی ایک حد ہے، ہمیں اس سے آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا