ایمی کونی بیریٹ نے امریکی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف لیا

0
0

واشنگٹن، 27 اکتوبر (یواین آئی ) امریکہ میں عام انتخابات سے ایک ہفتہ قبل جج ایمی کونی بیریٹ نے امریکی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف لیا۔
جج بیریٹ نے صدر ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس میں حلف لیا۔ انہیں حلف برداری سپریم کورٹ کے جسٹس کلیرنس تھامس نے کرائی۔
یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بڑی فتح سمجھی جاتی ہے۔
سینیٹرز نے پارٹی لائن کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر جج بیریٹ کے حق میں ووٹ دیا۔
صرف ایک ریپبلکن سینیٹر سوزین کولنس نے صدارتی امیدوار کے خلاف ووٹ دیا۔
ان کی تقرری سے امریکی عدالتی ادارہ قدامت پسند اکثریت کی مہر لگ گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا