ہمیں ریزرویشن دی جائے اور ہم 2011کی مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں:شوکت گجر
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر گجر بکروال فیڈریشن کا اہم اجلاس زیر قیادت چوہدری شوکت گجر صدر جموں وکشمیر گجر بکروال فیڈریشن منعقد ہوا جس میں طبقہ کے معززین اور تنظیم کے ایگزکیوٹیو ممبران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وہیں اجلاس میں کئی اہم مسائل بھی بات چیت کی گئی جہاں شرکاء نے کہا کہ ان انتخابات سے ہم رضا ء مند نہیں ہیں ۔وہیں تنظیم کے صدر چوہدری شوکت گجر نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ریزرویشن دی جائے اور ہم 2011کی مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ ہماری آبادی 36فیصد ہے ۔انہوں نے کہاکہ کئی دہائیوں سے ہم کام کر رہے ہیں اور اس نظام کو بہتر بنانے میں ہماری زنگیاں ضائع ہوئی ہیں ۔موصوف نے کہاکہ اپنے مطالبات کے پیش نظر ایک یاداشت یو ٹی الیکشن انتظامیہ کو پیش کی جائے گی ۔ اس موقع پر منشا کھٹانہ ،سکندر چوہدری، شبیر چوہدری و دیگران موجود تھے ۔