این پی پی کے رام نگر کے کئی علاقہ جات میں عوامی اجلاس منعقد
لازوال ڈیسک
رام نگر ؍؍جموں وکشمیر این پی پی کے چیئرمین و سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے یہاں رام نگر میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ جن لیڈران نے عوام کے ساتھ وعدے کر کے وفا نہیں کئے انہیں آنے والے انتخابات میں عوام سبق سکھائے گی ۔انہوں نے کہا کہ منڈیٹ حاصل کرنے والے لیڈران محض اپنے نام کیلئے کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ان لیڈران نے عوام کے اعتماد کو پامال کیا ہے جس کیلئے عوام ان کو جواب دے گی ۔موصوف نے کہاکہ عوام آج ہر وہ لفظ یاد کر رہی ہے جو لیڈران نے عوام کے ساتھ انتخابات کے دوران کیا تھا ۔سنگھ نے ان باتوں کا اظہار یہاں رسائول مارٹا،بٹل اور بابے میں عوامی اجلا س کے دوران کیا ۔