ایس بی سی سی نے آر ایس سی سی کو شکست دے کر نوورے پریمیر لیگ ٹرافی اپنے نام کی

0
0

جموں یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر منوج دھر نے کھیل مقابلوں کے انعقاد کی سراہناکی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سائی بابا کرکٹ کلب (ایس بی سی سی) نے اتوار کو سپرالنگ کنٹری کرکٹ اسٹیڈیم ، امبورٹا میں فائنل میچ کے دوران راجیو سمیر کرکٹ کلب (آر ایس سی سی) کو شکست دے کر نورے پریمیر لیگ ٹرافی اپنے نام کی۔واضح رہے یہ ٹورنامنٹ نوورے کرکٹ کلب کے زیر اہتماممنعقد ہوا جس میں 10 ٹیموں نے حصہ لیاجہاں ٹیموں کو دو پول گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ وہیں ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ انہی دونوں ٹیموں، ایس بی سی سی اور آر ایس سی سی کے مابین بھی کھیلا گیاتھا جن کا سامنا ایک بار پھر فائنل میں ہوا۔اس موقع پر مہمان خصوصی جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منوج دھر تھے۔وہیںکھلاڑیوں کی اکثریت کا عمر گروپ 35 سال اور اس سے زیادہ تھا۔ ہر ٹیم کے پاس 35 سال سے کم عمر کے صرف دو کھلاڑی تھے جو ٹورنامنٹ جموں میں دیگر ٹورنامنٹوں سے بالکل مختلف بنا۔اس موقع پر وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر منوج دھر نے نوورے کرکٹ کلب (این سی سی) کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں نوجوانوں کی شرکت یقینی بنانے کے لئے اس طرح کے ٹورنامنٹ اہم ہیں اور ان سے کھلاڑیوںکی توجہ جسمانی سرگرمیوں کی طرف مبذول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پروفیسر دھر نے کہاکہ اس طرح کے مزید ٹورنامنٹ خاص طور پر گاؤں کی سطح پر منعقد کیے جانے چاہئے تاکہ نوجوان کھیل سکیں اور باصلاحیت افراد کو مواقع اور اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مل سکے۔اس دوران فاتح ٹیم ایس بی سی سی نے مہمان خصوصی جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منوج دھر سے 20000 روپے نقد انعام جبکہ رنر اپ ٹیم آر ایس سی سی کو 10 ہزار روپے نقد انعام دیاگیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا