گوجری زبان کو سرکاری زبان کادرجہ دیا جائے

0
0

گندو بھلیسہ میں این ایس وائی ایف کی طرف سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا
منظور سمسھال

بھلیسہ ؍؍ایس سی ،ایس ٹی ،اوبی سی اسٹوڈنٹس اور یوتھ فرنٹ جمہوں و کشمیر این ایس وائی ایف جو آل انڈیا کنفیڈریشن برائے ایس ٹی ،ایس سی ،اوبی سی ،کی ایک اکائی ہے کی جانب سے جموںو کشمیر یوٹی میں ریلیوں کا انعقاد ہو رہا ہے ۔ڈاکٹر سمیر چوہدری کی قیادت میں اور محمد یونس راز کی زیر نگرانی میں بھلیسہ میں ریلی کاانعقادکیاگیا۔بھلیسہ کے تمام طلبہ کا کہنا ہے ان زبانوں کو سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے اور سرکاری زبان کے رتبے سے محروم نہ رکھا جائے۔ جبکہ گوجری زبان ہندوستان میں کافی پرانی زبان ہے۔ تیسری بڑی زبان ہونے کے باوجود بھی اسے نظرانداز کیا گیا۔انہوں نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ گوجری زبان کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا جموں و کشمیر کی 37 لاکھ آبادی گوجری زبان بولتی ہے اور ایک بڑی آبادی کو نظرانداز کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گوجری زبان بولنے والوں کے ساتھ انصاف کیا جائے اور گوجری زبان کو بھی جموں و کشمیر میں سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے اگر فیصلہ نہیں ہمارے حق میں ہوا تو ہم سڑکوں پر نکل جائیں گے اور بھرپور ہڑتال جاری رکھیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا