منڈی پلی تا ہسپتال روڈ برسوں بعد تارکول کا حکم نامہ صادر

0
0

ٹھیکیدار کی جانب سے کیا گیا کام ہاتھ سے تارکول جمع ہوجاتی ہے۔عوام
ریاض ملک

منڈی؍؍منڈی کے لورن پلی تا ہسپتال روڈ پر تارکول بچھانے کو لیکر کئی بار مقامی لوگوں پنچائیت نمائیندگان نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ ودیگر افسران سے سنکڑوں بار منٹ سماجت اور عرضداشت کیں۔آخر کار ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی کاوشوں سے اس پلی تا ہسپتال روڈ پر برسوں بعد تارکول بچھانے کا کام شروع ہوا۔عوام میں بے حد خوشی ہوئی کہ برسوں پرانی مصیبت کا خاتمہ ہوگا۔لیکن جس ٹھیکیدار کو یہ کام دیاگیاہے۔ اس نے کام اچھے ڈھنگ سے نہیں کیا ہے۔جس کو لیکر مقامی عوام بشمول ممبرپنچائیت لعل دین نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اگر برسوں بعد انتظامیہ کو ترس آہی گیا تو ایک بار ٹھیکیدار کے ہاتھوں کیوں عوام کے ساتھ ناانصافی اور سرکاری خزانے کی لوٹ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو بھی تار کول بچھایا ہے۔ اس میں تارکول کا نام تک نہیں ہے۔ خالی بجری کو بھیگو کر سڑک پر بچھادیاگیاہے۔ جو ہاتھوں سے انسان جمع کرلیتاہے۔ ایسی تارکول ایک دن یا دودن تک ہی ٹھہر سکتی ہے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوے ٹھیکیدار کو نوٹس جاری کریں کہ اس تارکول کو اچھی طرح ڈالیں اگر ایسا نہیں تو عوام ٹھیکیدار کو کام نہیں کرنے دیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا