ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کا دیگر آفیسران دورا اڑائی ملکاں

0
0

پہلی بار پہنچے نئی روڈ پر محلہ ملکاں لوگوں نے کیا شاندار استقبال
ریاض ملک

منڈی؍؍ منڈی کا گاوں اڑائی کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ اکثر اخباروں کی سرخیوں میں رہتاہے۔ اس کی تینوں پنچائیتوں میں اکثر لوگ غریبی سطح سے نیچے گزر بسر کرتے ہیں۔اس گاوں کی پسماندگی اور دیگر مشکلات کو دیکھتے ہوے سماجی کارکن و پیر پنچال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ کے چیئرمین محمد فرید ملک انتظامیہ کے ساتھ مسائیل کو اٹھاتے رہتے ہیں۔ اور علاقہ کی آواز کوانتظامیہ کے ساتھ اٹھاتے رہتے اور علاقہ کا دورہ کرواتے ہیں۔چند ماہ قبل بھاگسر جبی طوطی کا دوراکروایااس کے بعد آج محلہ کلساں تا محلہ ملکاں نئی سڑک کی کھودائی کی گئی ہے۔ جس پر پہلی بار ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ ایس ایس پی پونچھ دیگر محکمہ جات کے ضلع و تحصیل آفیسران بھی وارد ہوئے۔جہاں سرپنچ حلقہ محمد اسلم ملک ودیگر پنچائیت نمائیندگان اور عوام نے پر جوش استقبال کیا۔یادرہے کہ اس سڑک پر پہلی بار گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوئی۔اس سے قبل صرف ٹریکٹر ہی چلتے تھے۔ ان کی آمد سے عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ ودیگر آفیسران کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر سڑک پانی ہلتھ اسکول اور ہائی اسکول میں عملہ کی کمی ودیگر مسائیل کو موصوف کے سامنے رکھا۔جس پر انہوں نے مسائیل کو پہلی فرصت میں حل کرنے کی یقین دھیانی کروائی۔اس موقع پر مولوی فرید ملک ودیگران نے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ اداکیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا