سرحدی کشیدگی وتنا ئو

0
0

ہند ۔پاک افواج کے درمیان پھر گولہ باری کا تبادلہ
پہاڑی وسر ضدی ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں جونیئر کمیشنڈ افسر ہلاک :دفاعی ترجمان ،جنگلات میں آگ نمودار
یواین آئی

نوشہرہ؍؍حد متارکہ پر صورتحال انتہائی کشیدہ اور پُر تنائو رہنے کے بیچ برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان ایک مرتبہ پھر گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،جس دوران راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں جونیئر کمیشنڈ افسر( جے سی او) ہلاک ہوگیا ۔گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول کے نوگام اور پونچھ سیکٹروں میں 3فوجی اہلکار ہلاک اور 5اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔اس دوران پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے3سیکٹروںبالاکوٹ ،مینڈھر،اور منکوٹ جنگلات میں آگ بھی نمودار ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیر کے راجوری کے نوشیرہ سیکٹر میں ہندپاک افواج کے درمیان پھر آر پار گولہ باری کا تبادلہ ہوا ۔اس سلسلے میں جموں مقیم میں دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دویندرآنند نے کہا کہ جموں وکشمیر کے راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی طرف سے کئے گئے سیز فائر کی خلاف ورزی میں ہندوستانی فوج کے جونیئر کمیشنڈ آفیسر(جے سی او) جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج نے پیر کو جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے متصل علاقوں میں گولی باریکی اور مورٹار سے گولے داغے۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے شام تقریباً ساڑھے6 بجے خطرناک گولی باری کی اور مورٹار سے گولے داغ کر بغیر اکساوے کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے بھی معقول جواب دیا۔ اس دوران اطلاعات کے مطابق ہندو ستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان جاری آر پار آتشی گولہ باری کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول کے جنگلات میں آگ نمودار ہوئی ۔معلوم ہوا ہے کہ پونچھ کے 3سیکٹروںبالاکوٹ ،مینڈھر،اور منکوٹ جنگلات میں آگ بھی نمودار ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پہلے آگ پاکستانی طرف کے جنگلات میں آگ نمودار ہوئی ،جس نے اس طرف کے سر سبز درختوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ۔ذرائع نے بتایا کہ ان سیکٹروں میں ہندوستان اور پاکستانی افواج کے درمیان شدید گولہ باری کے تبادلے کے بعد آگ نمودار ہوئی ،جسکی وجہ سے سر سبز درخت خاکستر ہورہے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا