عالمی ادارہ صحت نے جاری کیا تازہ انتباہ

0
0

دنیا کی 10 فیصد آبادی ممکنہ طور پر کورونا سے متاثر ہوچکی: ڈبلیو ایچ او
یواین آئی
جنیوا؍؍دنیا بھر میں ہر10 میں سے ایک فرد ممکنہ طور پر کورونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہے اور ابھی مزید مشکل وقت کا سامنا ہوسکتا ہے۔یہ انتباہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جاری کیا گیا۔عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسیز کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل ریان کا کہنا تھا کہ ان کے ’بہترین تخمینے‘کے مطابق دنیا بھر کی 10 فیصد آبادی ممکنہ طور پر کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہے، یعنی اس وقت مصدقہ کیسز سے20 گنا زیادہ تعداد۔ڈبلیو ایچ او کے کووڈ 19 کے حوالے سے قائم 34 رکنی ایگزیکٹیو بورڈ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ یہ اعدادوشمار شہروں سے لے کر دیہات اور مختلف گروپس میں مختلف ہوسکتے ہیں، مگر اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی بڑی اکثریت تاحال خطرے کی زد میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وبا مسلسل ارتقائی مراحل سے گزر رہی ہے، مگر ایسے ٹولز موجود ہیں جن کی مدد سے وائرس کی منتقلی کو روک کر زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔ڈاکٹر مائیکل ریان نے کہا’متعدد اموات کو روکا جاسکتا ہے اور متعدد زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوب مشرقی ایشیا کو کیسز میں اضافے کا سامنا ہے، جبکہ یورپ اور مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں اموات کی شرح بڑھ رہی ہے، تاہم افریقہ اور مغربی پیسیفک میں صورتحال کسی حد تک مثبت ہے۔ان کا کہنا تھا ’ہمارا حالیہ بہترین تخمینہ یہ بتاتا ہے کہ دنیا بھر میں10 فیصد آبادی ممکنہ طور پر اس وائرس سے متاثر ہوچکی ہے‘۔اس تخمینے کو مدنظر رکھا جائے تو7 ارب60 کروڑ کی عالمی آبادی میں سے76 کروڑ سے زیادہ افراد اس وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ19 سے متاثر ہوچکے ہیں، جو کہ مصدقہ کیسز (ساڑھے 3کروڑ سے زائد) سے کہیں زیادہ تعداد ہے۔ماہرین کی جانب سے کافی عرصے سے کہا جارہا ہے کہ کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد حقیقی اعداد وشمار کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ڈاکٹر مائیکل ریان نے خبردار کیا کہ دنیا اس وقت مشکل دور کی جانب بڑھ رہی ہے، یہ بیماری ابھی بھی پھیل رہی ہے اور دنیا کے مختلف حصوں میں اس کے کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا