ہلاک کئے گئے بی ڈی سی چئیر مین بوپندر سنگھ کے اہل خانہ سے ملے
بوپندر سنگھ بڈگام میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہوئے
جموں ؍؍لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج ہلاک شدہ بی ڈی سی چئیر مین بلاک کھاگ بوپندر سنگھ کے اہل خانہ سے ملے جو گذشتہ ماہ ضلع بڈگام میں اپنے آبائی گاؤں میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہو گئے ۔ جموں میں بوپندر سنگھ کی رہایش گاہ پر جا کر لفٹینٹ گورنر نے آنجہانی کے اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت اور یگانگت کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جمہوریت کے پرچم برداروں پر اس طرح کے حملے برداشت نہیں کئے جائیں گے اور مجرموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیاں نمٹنیں گی ۔ انہوں نے ہلاک شدہ بی ڈی سی چئیر مین کے اہلِ خانہ کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا اور جموں کشمیر کی صورتحال معمول پر لانے کی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔