کووڈ کے چلتے جانکاری پیدہ کرنے اور خوف ختم کرنے کی کوشش کریں:ڈاکٹر سوشیل

0
0

چلڈرین ولیج گول گجرال کا دورہ کر کے بچوں سے تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ماہر قلب ڈاکٹر سوشیل شرما نے اپنی ٹیم کے ہمراہ یہاں ایس او ایس چلڈرن ولیج گول گجرال میں دورہ کرکے بچوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تاکہ بچوں میں کرونا کے متعلق جانکاری اور خوف ختم کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وبائی مرض نے بچوں کی کمزوری کو واضح کیا ہے جبکہ سماجی خدمات کا سلسلہ بھی کرونا کی وجہ سے درم برم ہو کر رہ گیا جس کی وجہ سے بچوں میں آگاہی پیدہ کرنے میں دشواریاں آنے لگیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ اس وبائی صورتحال کے دوران ہمیں افواہوں پر دھیان دینے کے بجائے آگاہی پیدہ کرنی چاہئے تاکہ خواتین اور بچوں میں پائے جانے والے خوف کو دورکیا جا سکے اور بچوں کے ساتھ کام کرنے والے لوگووں کی ترجیحات میں بیداری اور خوف کو دور کرنا ہونا چاہئے ۔اس موقع پر جاگیر داس ڈائریکٹر ایس او ایس چلڈرن ولیج ، ڈاکٹر سوربھ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، روہت کھجوریہ، وکاس کمار،اکشے کمار اور راج کمار شامل تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا