درہال تحصیل میں” بیک ٹوولیج ” کا تیسرا مرحلہ اختتام پذیر

0
0

لوگوں کی محکمہ کے متعلق کافی شکایات، افسروں کو پنچایت گھر میں جانور ملے!
نزاکت ملک

درہال ملکاں؍؍پچھلے تین دنوں سے آٹھ پنچایتوں میں گائوں کی طرف پروگرام کا آج تیسرا دن تھا۔ انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ افسر لیکچرر عبدالحمید ملک اپنے پورے عملے کے ہمراہ پوری پنچایتوں کا دورہ کیا اور عوامی مسائل کو نہایت ہی سنجیدگی سے سنا۔ لوگوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی دو مرتبہ افسران پہلے اور دوسرے مرحلے میں ہمارے پاس آئے۔ہمارے مسائل کو سنا، کچھ حد تک کام تو ہوا لیکن اکثر کام ابھی بھی بقایا ہیں۔ اس پروگرام میں صرف چند ہی پنچ وسرپنچ ہی شریک ہوئے علاوہ ازیں محکمہ سڑک، کھیتی باڑی، پانی و ماہی گیری نے شرکت کی لیکن محکمہ صحت ، کے ساتھ ساتھ باقی محکمہ جات شامل نہیں ہوئے۔ سرپنچوں و چنیدہ اشخاص نے نہایت ہی افسردگی کا اظہار کیا ہے کہ سرکار کی طرف سے جو بھی آسانیاں جو اسکیمیں ہیں وہ پوری طرح سے غریب عوام تک نہیں پہنچ سکتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہر دفتر کے باہر سرکار کی طرف سے اسکیموں کے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے لئے بورڈ لگائے جائیں جائے ۔باقی ہر محکمہ کے لوگ محلہ بہ محلہ پنچایت بہ پنچایت پہنچ کر لوگوں کو جانکاری فراہم کریں۔ لوگوں نے سرپنچ شبنم ناز کے کام کو کافی سراہا ہے۔ انہوں نے افسران و اہلکاروں سے اپیل کی ہے جتنے بھی بنیادی مسائل ہیں جو اس سے پہلے نہیں ہوئے ہیں یا ادھورے ہوئے ہیں۔ انہیں مکمل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ متعلقہ افسر نے میڈیا کو بتایا کہ چوکیاں کے ایک پنچایت گھر میں مال مویشی بندھے ہوئے تھے۔ سوشل ویلفیئر کا ایک دفتر بری طرح متاثر پایا گیا۔موصوف نے کہا کہ جتنی بھی شکایات عوام کی جانب سے ملی ہوئی ہیں۔ انہیں درست کرنے عوام کے جتنے بھی مسائل ہیں انہیں انتظامیہ تک پہنچانے کا یقین دلایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا