سرسید ایجوکیشن مشن کی جانب سے ضلع پونچھ کے جھلاس میں ولیج لیول کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد

0
0

یوسف جمیل

پونچھ؍؍ضلع پونچھ کے جھلاس میں سرسید ایجوکیشن مشن پونچھ کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کثیر تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔اس موقع پر چئیرمین سرسید ایجوکیشن مشن کی ڈاکٹر سرفراز میر نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے منعقد کرنے مقصد نوجوانوں کی توجہ منشیات و دوسری متعدد غلط چیزوں سے منتشر کر کے نوجوانوں کو صحیح سمت فراہم کرنا ہے۔اس افتتاحی پروگرام میں مہمان خصوصی فھد صدیقی جمیل کوہلی بی ڈی سی چئیرمین محمد افضل نائب تحصیلدار ایم ڈی خان چوکی آفسر جھلاس سرجن سنگھ جنرل سکریٹری پردیپ کھنا موجود رہے۔پردیپ کھنا نے اس میچ میں نظامت کے فرائض سرانجام دئے۔ڈاکٹر سرفراز میر نے تمام شارکین کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہیکہ ہمارا ملک نشہ مکت بھارت بنے تاکہ یہاں کے نوجوان برائیوں سے نکل کر اچھے کاموں کی طرف گامزن ہوں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کی جانب بھی توجہ دیں۔افتتاحی میچ میں بفلیاز ٹائگر نے دلان وارئیر کو شکت دیکر 69 رنوں سے میچ اپنے نام کرلیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا