گورنمنٹ یو پی ایس بسنت گڑھ کو اپ گریڈ کیا جائے: رنبیر سنگھ چیب

0
0

ہردیو منھاس

ڈوڈہ؍؍ گورنمنٹ یو پی ایس بسنت گڑھ تحصیل کاستی گڑھ ایجوکیشن زون بھاگواہ کو ہائی اسکول کا درجہ دے دیا جائے۔ رنبیر سنگھ چیب بھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ کے ضلع وایس صدر رام بن نے کہا کہ اسکول کا درجہ بڑھانے کے لیے پوری فائل ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں کے سپرد کردی گئی ہے۔ چب نے بتایا کہ اسکول میں آٹھویں جماعت پاس کرنے کے بعد ، گورنمنٹ یو پی ایس بسنت گڑھ کے طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے کافی دور فاصلے کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی ممکن ہو گورنمنٹ یو پی ایس بسنت گڑھ کو مڈل سے ہائی اسکول میں اپ گریڈ کیا جائے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا