اٹل سرنگ سے واجپئی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا:امیت شاہ

0
0

سرنگ پورے سال استعمال میں رہے گی اورسبھی موسموں میں چالو رہے گی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہاہے کہ اٹل سرنگ سے بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کا خواب شرمندہ تعبیرہوا ہی ساتھ ہی یہ لاہول اسپیتی اور لیہ اوراردگرد کے علاقوں کے لئے نعمت ثابت ہوگی۔وزیراعظم نریندر مودی نے آج روہتانگ درے کے نیچے بنائی گئی اٹل سرنگ کے افتتاح کے بعد مسٹر امیت شاہ نے سلسلہ وارٹوئٹ میں کہا کہ ’’یہ پورے ملک کے لئے تاریخی دن ہے کیونکہ بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کا ویژن پورا ہوا ہے۔ وزیراعظم جی کے تئیں شکریہ۔ اس غیرمعمولی پروجیکٹ پر مسلسل کام کرنے والے بی آر او کو بھی مبارک باد۔‘‘انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے لمبی ہائی وے کے طور پر اٹل سرنگ سے لیہ اور منالی کے درمیان سفر میں لگنے والے وقت میں چار سے پانچ گھنٹوں کی کمی آئے گی۔ یہ سرنگ پورے سال استعمال میں رہے گی اورسبھی موسموں میں چالو رہے گی اور اب یہ علاقہ برف باری کے وجہ سے چھ مہینوں تک باقی ملک سے نہیں کٹے گا۔مسٹر امیت شاہ نے کہا کہ ’’اٹل سرنگ پورے علاقے کے لئے نعمت ثابت ہوگی۔ لوگوں کی صحت سے متعلق سہولتوں، تجارت اور ضروری اشیاء کی فراہمی تک پہنچ میں اضافہ ہوگا۔ ساتھ ہی اس سے ہمارے دفاعی تیاریاں مضبوط ہوں گی اور سیاحت کے شعبہ میں بھی اضافہ ہوگا۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا