کٹرینہ کیف: اپنی دلکش اداوں سے دیوانہ بنایا

0
0

ممبئی،  (یو این آئی)بالی وڈمیں کٹرینہ کیف ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے اپنی دلکش ادا وں سے فلمی شائقین کو دیوانہ بنایاہوا ہے ۔کٹرینہ کی پیدائش 16 جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں ہوئی۔ ان کا حقیقی نام کیٹرینہ ٹارکیٹی ہے ۔ ان کے والد محمد کیف ایک ہندوستانی کشمیری اور ماں سوزانا ٹرکوٹ انگریز ہیں۔کٹرینہ کیف نے 14 برس کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی۔ 2003ءمیں انہوں نے اپنی پہلی فلم بوم میں کام کیا۔ سنگھ از کنگ، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، تیس مار خاں، نمستے لندن اس کی دیگر مشہور فلمیں ہیں۔سال 2003 میں ریلیز فلم ‘بوم’ مجرمانہ پس منظر پر مبنی تھی۔ اس فلم میں امیتابھ بچن اور جیکی شراف کے اہم کردار تھے ۔ یہ فلم کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ 2005 میں کٹرینہ کو امیتابھ بچن کے ساتھ فلم سرکارمیں کام کرنے کا موقع ملا لیکن فلم کی کامیابی کے بعد بھی کٹرینہ کو کوئی فائدہ نہیں ملا۔
سال 2005 میں فلم ‘میں نے پیار کیوں کیا’ کیٹرینہ کے فلمی کیرئیر کی پہلی سپرہٹ فلم ثابت ہوئی۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ یہ فلم کٹرینہ کو سلمان خان کی وجہ سے ملی تھی،۔اس فلم کی کامیابی کے بعد کٹرینہ کو انڈسٹری میں اچھی فلموں کے آفر ملنے شروع ہوگئے ۔کٹرینہ کے فلمی کیریئر میں ان کی جوڑی اکشے کمار کے ساتھ بے حد پسند کی گئی ہے ۔یہ جوڑی پہلی بار 2006 میں فلم (ہم کو دیوانہ کر گئے ’ میں ایک ساتھ نظر آئی تھی۔ اگرچہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی لیکن اس جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔اسفلم کے بعد اکشے اور کٹرینہ کی جوڑی 2007 میں فلم ‘نمستے لندن’ میں دکھائی دی۔ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی ۔اس کے بعد اس جوڑی نے ویلکم، سنگھ از کنگ، دے دنادن اور تیس مار خان’ جیسی متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ کٹرینہ کی جوڑی سلمان کے ساتھ‘میں نے پیار کیوں کیا، پارٹنر، ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے اور بھارت’ جیسی کئی فلموں میں بہت مقبول ہوئی۔فلم انڈسٹری میں کٹرینہ کو تقریباً دو دہائی کا عرصہ ہوگیا ہے اور اس دوران انہوں نے شاہ رخ خان، سلمان خان ، ہریتک روشن اور اکشے کمار جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ۔کٹرینہ کیف کے کیریئر کی دیگر قابل ذکر فلموں میں ‘ریس، نیویارک، بلیو، عجب پریم کی غضب کہانی، راج نیتی، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، میرے برادر کی دلہن، جب تک ہے جان، دھوم 3، بینگ بینگ ، فینٹم ، فتور شامل ہیں۔ کٹرینہ کی آنے والی فلموں میں ‘سوریہ ونشی’ اہم ہے ۔ اس فلم میں وہ اکشے کمار کے اپوزٹ نظر آئیں گی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا