ممبئی// جولائی (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ مادھوری دیکشت شاعرہ بن گئی ہیں۔مادھوری دیکشت سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ وہ اکثر اپنے فوٹو اور ویڈیو کے ذریعے شائقین کے رابطہ میں رہتی ہیں ۔انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکا ونٹ سے ایک فوٹوشیئر کیا ہے ۔ یوں تو یہ فوٹو پرانا ہے لیکن مادھوری اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے شاعری کرتی دکھائی دیں”۔مادھوری نے جو سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹور رہی ہیں، فوٹوکے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے ۔ “لاکر تھوڑی سی خوشی اپنے چہرے پر، ہم نے خود کو دوسروں سے الگ بنا لیا، لوگ ڈھونڈتے رہے مسکرانے کی وجہ، ہم نے دوسروں کی خوشی کو اپنا بنالیا”