مفاد پرست لیڈران سے کوئی رشتہ نہیں

0
0

ہم کانگریس کا جھنڈہ جھکنے نہیںدیں گے:تنویر احمد بٹ
محمد جعفر بٹ

گول؍؍ضلع رام بن کی تحصیل گول سے سماجی کارکن تنویر احمد بٹ نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گول ارناس کی عوام نے اٹھارہ سال تک ایک مفاد پرست لیڈر پر بھروسہ کیا جو کہ یہاں کی عوام کی ایک بد قسمتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سال تک ہم نے سابقہ ایم ایل اے اعجاز احمد خان کو بھاری اکثریت سے جیت دلائی مگر ابھی تک گول ارناس کی حالت جوں کی توں ہے۔چونکہ ہمارے یہاں کی سڑکیں اٹھارہ سال پہلے بھی قابل آمدورفت نہیں تھی اور نہ ہی آج یہ سڑکیں قابل آمد و رفت ہیں۔،سکولوں میں ہمیشہ سٹاف کی کمی رہی اور بھی دیگر بنیادی تعمیر وترقی کے کام مکمل نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آج تک صرف پارٹی کو ووٹ دیا اور ہم آج بھی کانگریس پارٹی کے جنڈھے کے تلے موجود ہیں،اور اس جنڈے کو کبھی جھکنے نہیںدیں گے۔انہوں نے کہا کے تین بار جیت حاصل کرنے کے بعد پارٹی بدلنا سرا سر مفادپرستی ہے۔انہوں نے مزید یہ بھی کہاکہ ایک لیڈر کے پارٹی چھوڑنے سے پارٹی ختم نہیں ہوتی یہاں اور بھی بہت قدآور رہنما پارٹی میں موجود ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم پھر سے کانگریس کو زندہ رکھیں گے۔انہوں نے اپنی پارٹی کو بی جے پی ٹیم بی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کو ریاست سے یوٹی بنانے والی پارٹی اور جموں کشمیر کے خصوصی درجے کو ختم کرنے والی پارٹی سے ہاتھ ملانے والی پارٹی عوام دشمن ہے۔لہذا اب عوام جاگ گئی ہے وہ آنے والے وقت میںصحیح فیصلہکرے گی جو ان کی فلاح و بہبودی کا فیصلہ ہو گا ۔انہوںنے سماجی کارکن بشیر تبسم بٹ اور محمد امین بٹ کو مفاد پرست لوگوں سے کنارہ کشی کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا