جے اینڈ کے بینک سی ایم ڈی نے ہائی ڈینسٹی ایپل مہمکاروں کے ساتھ بات چیت کی
لازوال ڈیسک
سرینگر ؍؍جموں وکشمیر بینک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر نے آج بینک کے کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر میں اہائی ڈینسٹی ایپل پروجکٹوں سے وابستہ کاروباری افراد کے وفد سے بات چیت کی۔بات چیت کے دوران بینک کے ایکزیکٹو پریزیڈینٹ سنیل گپتا ، سی ایم ڈی کے خصوصی سکریٹری کرنجیت سنگھ اور بینک کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔ہائی ڈینسٹی ایپل مہمکاروں کی نمائندگی فروٹ ماسٹر ایگرو فریش پرائیویٹ لمیٹڈ کے فیصل برزہ ، کشمیر ڈویلپرز کے محسن حسن ، ایچ این ایگری سروسز سے جنید صدیق اور گولڈن ایگری سے فیصل بوچھ نے کی۔جے اینڈ کے بینک کو یو ٹی کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے ، کاروباری نمائندوں نے کوڈ – 19 وبائی امراض کے دوران بینک کی کوششوں کو سراہا۔ یونین ٹیری ٹوری کی معیشت میں بینک کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے نمائندوں نے کہا کہ جے اینڈ کے بینک ہمیشہ کاروباریوں کے شانہ بہ شانہ رہا ہے اور یہ کام اب بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ وفد نے ہائی ڈینسٹی اسکیم کے تحت قرضوں کی واگزاری کو آسان بنانے کے متعلق کچھ اقدامات تجویز کیے۔سی ایم ڈی نے کسانوں کو ان کی پیداوار کے معیار اور مقدار میں اضافے میں مدد دینے میں ان تاجروں کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی ڈینسٹی ایپل مہم کاروں کی کاوشوں سے کاشتکاروں کو اپنی پیداوار کو اگلی سطح تک لے جانے میںمددملے گی۔ سی ایم ڈی نے وفد کو یقین دلایا کہ بینک ریگولیٹری رہنما خطوط کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام تجاویز کا خیال رکھنا یقینی بنائے گا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بینک نے لیکویڈیٹی کے ساتھ راحت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، "ہماری لیکویڈیٹی ضرورتوں کے مطابق مسلسل قرضے جاری رکھنے کے لئے کافی ہے۔ ہمارے عملے نے کوویڈ 19 وبائی امراض کے دوران بھی صارف کو بینکاری خدمات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدد سے جے اینڈ کے بینک تاجروں کی حمایت جاری رکھے گا۔” ہم تمام کاروباری اداروں کے کاروباری افراد کی مدد جاری رکھیں گے۔ ترقی میں ان کے شراکت دار ہونے کے ناطے ہم اپنے کاروباری افراد کی ترقی کویقینی دیکھنا چاہتے ہیں۔