دہشت گردی کے متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے پر دہلی کے وزیر اعلیٰ معافی مانگیں:رویندر رینا

0
0

کشمیری پنڈت قوم پرستی کے سفیر ہیں،دہشت گردی کی وجہ سے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے کشمیری پنڈتوں سمیت دہشت گردی کے متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے لئے معافی کا مطالبہ کیا۔واضح رہے یہ مطالبہ’دی کشمیر فائلز‘ فلم پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ کے درمیان سامنے آیا ہے جو 1990 کی دہائی میں وادی سے کشمیری پنڈتوں کے اخراج پر مبنی ہے۔اس سلسلے میںرویندر رینا، سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا اور بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور سابق ایم ایل سی ایڈوکیٹ وبود گپتا نے پارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔رینا نے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک منتخب وزیر اعلیٰ اور ان کے قانون سازوں نے پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی (جموں و کشمیر میں) کے متاثرین کا مذاق اڑایا۔انہوں نے کہاکہ کیجریوال اور دیگر عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے نے کشمیری پنڈتوں کی حالت زار پر ہنس کر ان کے زخموں پر نمک چھڑکایا اور ایک سنگین گناہ کیا۔اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران کیجریوال اور عآپ کے دیگر ممبران اسمبلی کے ہنسنے کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ قوم اور کمیونٹی انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔رینا نے کہا کہ کشمیری پنڈت قوم پرستی کے سفیر ہیں اور پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی وجہ سے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پورا ملک اور دنیا کشمیری پنڈتوں کے درد کو سمجھتی ہے اور کروڑوں ہندوستانی ان کی حمایت میں آگے آئے۔انہوں نے کہاکہ عآپ کے کنوینیر کو اس معاملے میں معافی مانگنی چاہئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا