لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں میونسپل کارپوریشن نے فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ جموں کے اشتراک سے ڈیریوں اور گوشالوں کے ماحولیاتی انتظام اور ایف ایس ایس ایکٹ کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے بارے میں ایک آگاہی اور ورکشاپ کا انعقاد کیا۔اس موقع پرمیئرجے ایم سی چندر موہن گپتا پروگرام کے مہمان خصوصی تھے جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔وہیںورکشاپ کا آغاز این جی اوز کے ذریعہ لگائے گئے مختلف اسٹالز کے معائنہ کے ساتھ ہوا۔اس موقع پرایم وی او، جے ایم سی ڈاکٹر سشیل کمار شرما نے پروگرام کے دوران اس بات کی تعریف کی کہ جموں میونسپل کارپوریشن نے ڈیریوں اور گوشالوں کے ماحولیاتی انتظام اور ایف ایس ایس کے اصولوں کے بارے میں سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے رہنما خطوط کے مطابق جے ایم سی کی حدود میں کام کرنے والی ڈیریوں اور گوشالوں کے ریگولیشن کے سلسلے میں مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 50 ڈیری یونٹس جو سی پی سی بی اور ایف ایس ایس کے اصولوں کے مطابق مذکورہ معیار کو پورا کرتی ہیں جیسے کہ بائیو گیس پلانٹس، ورمی کمپوسٹ یونٹس یا ڈیری فضلہ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے دیگر تکنیکوں کو اپنایا گیا ہے ان کو جے ایم سی نے پہلی بار رجسٹر کیا ہے اور یہ عمل جاری ہے۔