جموں وکشمیر میں عوامی شکایات کے ازالہ و نگرانی نظام کو مزید متحرک اور مؤثر بنانے کے کیلئے جموںوکشمیر مربوط شکایتی ازالہ و نگرانی نظام ( جے کے۔ آئی جی آر اے ایم ایس) کا آغاز کیاگیا ہے ۔ نئے نظام کے تحت عوامی شکایات ازالہ میکانز م کو غیر مرکوز کر کے ڈپٹی کمشنروں کو عوامی شکایات موصول کرنے، ان کو نمٹانے اور نگرانی کرنے کے لئے ابتدائی سطح مقرر کیا گیا ہے ۔اس طرح موجودہ پورٹل کو اَب ضلع سطح تک لے کر یونین ٹریٹری کے 20اَضلاع میں قریبا ً1500 عوامی دفاتر کو اس کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔موجودہ 250دفاتر سے مجوزہ 1500 دفاتر کو اس نظام کے ساتھ مربوط کر کے جموںوکشمیر میں عوامی شکایات ازالہ میکانزم کو اس سطح پر منظم کر کے اِس کو ملک کا پہلا آن لائن عوامی شکایات نظام بنایا گیا ہے جو کہ مرکزی حکومت اور اَضلاع کے ساتھ منسلک ہے یہاں تک کہ اِس سے نیچے یہ نظام تحاصیل اور بلاکوں کے ساتھ بھی مربوط کیا گیا ہے۔اِس کے علاوہ مختلف محکموں کے اِنتظامی سیکرٹری اِس میکانزم کے ساتھ بطور وقتی سطح منسلک کئے گئے ہیں۔ اِس کے علاوہ نیا نظام چوبیس گھنٹے شکایت کنند گان کے لئے دستیاب رہے گا اور شکایات کنند گان کے لئے ہر سطح پر ایک مصدقہ او ٹی پی جاری کیا جائے گا۔نظام کے تحت شکایت کنندگان اپنی شکایات کال سینٹر میں بذریعہ فون کال ہر کام کاج کے دِن بجز ایتوار صبح ساڑھے 9بجے سے شام ساڑھے 5بجے تک پیش کرسکتے ہیں۔جموں وکشمیریو ٹی کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ حکومت عوام دوست بہتر اِنتظامی ڈھانچے کے قیام کے لئے تمام اِنقلابی نوعیت کے اِقدامات اُٹھانے کے لئے پُرعزم ہے تاکہ شکایتی ازالہ ایک نظام کو ایک ادارہ جاتی شکل دی جاسکے جو کہ ایک بہتر پُرفعال اِنتظامیہ کا ایک اہم جُز ہے اور اِنتظامی عمل کی اہلیت اور فعولیت کی عکاس ہے۔یہ پہل عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔جموں وکشمیر میںشکایتی اَزالہ نظام بہتر اِنتظامیہ کے لئے کافی اہم ہے اور یہ حکومت جموںوکشمیر کی اوّلین ترجیح بھی ہے جس عام شہری ایک ہمدرد ، شائستہ ، فعال اور مدد گار اِنتظامی نظام کا طلب گار ہے اس نظام کے تحت جموںوکشمیر میں 20 اَضلاع میں شکایات کے ازالہ کے لئے ٹیموں کو قائم کیا جائے گااور ضلع کال سینٹر سی ایس سی ۔ ایس پی وی کی جانب سے چلائے جائیں گے۔عوا م حکومت کی جانب سے شروع اس پہل سے کافی خوش ہے ۔حکومت کو بھی چاہئے کہ اس نظام کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ ہو سکے ۔