راجوری میں ہروئین کی بڑی کھیپ ضبط ،ایک گرفتار

0
0

پولیس اسمگلر کے روابط اور سامان کے ذریعے کی تحقیقات کر رہی ہے :چندن کوہلی
عمرارشد ملک

راجوری؍؍راجوری پولیس نے منشیات مافیہ پر لگام کسنے کا سلسلے شروع کر دیا ہے ۔ اسی ضمن میں پولیس نے ایک شخص کو ہیروئن سمیت گرفتار کیا ۔ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی نے کہاکہ ایس ایچ او راجوری سمیر جیلانی اور انچارج پی پی چٹیار چنگس سب انسپکٹر اشیش چوہدری کی قیادت میں ایک ٹیم نے ناکہ لگایا جہاں ایک ٹاٹا موبائل زیر نمبر JK11B 8033کو روکا گیا جہاں تلاشی کاروائی کے دوران منشیات کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی گئی اور ڈرائیور کی پہچان طارق احمد گنائی ولد غلام احمد گنائی ساکنہ بچرو کولگام کے طور پر ہوئی ہے جسے پولیس نے حراست میں لیا ہے اور گاڑی ضبط کر لی گئی ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ ہیروئین جیسے اس مواد کا وزن سات کلو ہے جس کی قیمت کروڑوں روپئے ہو سکتی ہے۔موصوف نے کہاکہ اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر نمبر 484/20زیر سیکشن 8(a), 21/60 NDPSایکٹ پولیس تھانہ راجوری میں درج کیا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ راجوری پولیس کو پانچ دن کے اندر یہ دوسری بڑی کامیابی ملی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا