NOPRUF کے جموں وکشمیر یونٹ نے ایک روزہ بھوک ہڑتال

0
0

اولڈپنشن کی بحالی کی اس جدوجہدکایو ٹی صدر گل زبیر ڈینگ نے آغازکیا
ندیم اقبال کٹوچ

جموں؍؍قومی متحدہ محاذ برائے بحالی اولڈ پنشن (NOPRUF) نے اپنے قومی صدر بی پی سنگھ راوت کی سربراہی میں 13 ستمبر (اتوار) کو پورے ملک میں ایک دن بھوک ہڑتال کی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے مطابق این او پی آر یو ایف یونٹ جموں وکشمیر نے بھی جوش و خروش کے ساتھ پورے جموں و کشمیر میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کی مہم چلائی ہے تاکہ ابھی تک این پی ایس کے تحت کام کرنے والے جموں و کشمیر کے سرکاری ملازمین کے لئے پرانی پنشن سکیم (او پی ایس) کے حل کی امید پیدا کی جاسکے۔جموں و کشمیر کے لئے NOPRUF کے یوٹی کے صدر گلزبیر ڈینگ نے جموں و کشمیر میں بھوک ہڑتال مہم کا افتتاح کیا۔ جموں وکشمیر کے سینکڑوں ملازمین نے پورے جوش و جذبے کے ساتھ اس ایک روزہ بھوک ہڑتال مہم میں حصہ لیا اور پرانی پنشن سکیم (او پی ایس) کی بحالی کے معاملے میں اچھے مستقبل کی امید ظاہر کی۔اس موقع پر گل زبیر ڈینگ نے امید کء کہ ملک کے پردھان منتری نریندررمودی جی ہماری اس مطالبات کو ضرور پورا کرینگے اور نء پنشن سکیم کو ختم کرکے پرانی پنشن سکیم کو لاگو کرکے این پی ایس ملاذمین کے مطالبات کو پورا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس قانون کو بنانے والے سیاست دانوں نے ۰۶ سالہ سروس کرنے والے ملازمین کو اس حق سے محروم کر دیا ہے جبکہ اگر کوء سیاست دان ایک دن بھی سیاست میں داخل ہوتا ہے تو تین تین جگہوں سے ایک ساتھ پنشن وصول کرنے کا حقدار بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پرانی پنشن سکیم اتنی ہی کارگر ثابت ہورہی ہے تو اس نئی پنشن قانون بنانے والوں نے خود کو کیوں نئی پنشن سکیم سے خود کو الگ کرکے خود کو پرانی پشن کو لاگو کر رکھا ہے۔اگر اس نء پنشن کو ختم کرکے پرانی پنشن سکیم کو جلد از جلد بحال نہ کیاگیا تو ایسے پروگراموں میں مذید شدت لائی جائیگی۔ دریں اثنا جموں و کشمیر میں ایک روزہ بھوک ہڑتال مہم کو مربوط کرنے والییوٹی صدر گل زبیر ڈینگ اور جنرل سیکریٹری عاشق جرال نے جموں و کشمیر کے این او پی آر یو ایف رہنمائوں کی ایک روزہ بھوک ہڑتال مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ان کی کاوشوں کی تعریف کی ہے جن میں نائب صدر پرشانت شرما ، جنرل سیکیٹری عاشق جرال ، سوشل میڈیا و IT انچارج آزاد حسین ، ضلع صدر رامبن سرجیت سنگھ کٹوچ ، ضلع صدر سید الطاف بخاری ، اکرام الحق ، سیکریٹری اجیت سنگھ کیٹروال ،عاشق جرال،سید شاہنواز، ، نہیا شرما پونم ٹھاکر، پونم چب ،ارونا ٹھاکر ،درشن سنگھ ،سونینا بگھت ، میر خورشید ، محمد شفیع اور دیگر شامل ہیں۔ یاد رہے کہNOPRUF قومی سطح پر اْن سرکاری ملازمین کے لئے اولڈ پینشن اسکیم کی بحالی کے لئے کام کرنے والا بینر ہے جو ابھی تک او پی ایس اسکیم کے زمرے میں نہیں آتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا