حضرت مولانا محمد حسین کی وفات سماج کے لیے ایک بہت بڑا نقصان مفتی نذیر احمد قادری

0
0

وعظ و تبلیغ سے ہزاروں بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ راست پر لانے کا کام کیا
ایم ایس رضوی

جموں؍؍ ادارہ اسلامیہ فاطمتہ الزہرہ کے بانی اور سرپرست اعلی مفتی نذیر احمد قادری نے حضرت علامہ مولانا مفتی محمد حسین المعروف ابوالحقانی صاحب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ صاحب کی وفات نے سماج کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ علامہ صاحب کی وفات سے جو نقصان ہوا ہے اس کی بھرپائی ہوجانا بہت ہی مشکل ہے ۔مولانا موصوف ایک بہترین مبلغ تھے ۔انہوں نے اپنی وعظ و تبلیغ سے ہزاروں بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ راست پر لانے کا کام کیا ہے حضرت علامہ مولانا مفتی محمد حسین المعروف ابوالحقانی صاحب صرف ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ بیرون ممالک بھی جاکر وعظ و تبلیغ کا کام کیا کرتے تھے ۔مرحوم و مغفور مولانا صاحب بہار کے رہنے والے تھے ۔حضرت مفتی نذیر احمد قادری لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی ہے کے اللہ رب العزت لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مفتی صاحب کی بخشش و مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے مفتی نذیر احمد قادری نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم بھی پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا