13دن میں کورونا متاثرین کی تعداد 30سے 40لاکھ ہوئی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ملک میں کورونا کا قہر اپنے عروج پر ہے اور اس کی رفتار کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ محض 13دنوں میں اس کے انفکیشن کے معاملات دس لاکھ بڑھ کر 30سے 40لاکھ پر پہنچ گئے ہیں۔ صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے سنیچر کو جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 40,23,179لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 69,561لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 8,46,395فعال معاملے ہیں جبکہ 31,07,223لوگ اس وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔اس سے پہلے کورونا نے 23اگست کو 30لاکھ کا اعدادو شمار پار کیا تھا۔ اس دن ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 30,44,940تھی اور اس کے بعد 13دنوں میں ہی تقریباً 10لاکھ لوگوں کو اس نے اپنی زد میں لے لیا ہے ۔اس سے پہلے انفیکشن کے معاملات دس لاکھ تک پہنچنے میں 16دن لگے تھے ۔ کورونا متاثرین کی تعداد سات اگست کو 20لاکھ کے پار پہنچی تھی۔ سات اگست کو جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 20,27,075تھی اور 41885مریضوں کی موت ہوچکی تھی۔ اس طرح سے 20لاکھ سے 30لاکھ کی تعداد تک پہنچنے میں 16دن لگے تھے ۔ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 17جولائی کو دس لاکھ پہنچی تھی۔ اس دن کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے 10,03,832لوگ متاثر ہوئے تھے اور 25,602مریضوں کی موت ہوچکی تھی۔ اسی دن ہندستان دس لاکھ کا نمبر پار کرنے والا انیا کا تیسرا ملک بن گیا تھا۔ اس دن امریکہ 35,74,371معاملات کے ساتھ پہلے نمبر اور برازیل 20,12,515معاملات کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا۔ اس طرح سے ملک میں دس لاکھ سے 20لاکھ تک پہنچنے میں اس وائرس کو 21دن لگے تھے ۔گزشتہ جنوری کے اختتام تک ملک میں کورونا انفیکشن کے ایک ہزار سے کم معاملے تھے ۔ شروعاتی مہینوں میں اس کی رفتار سست تھی اور اسے ایک ہزار سے دس لاکھ تک پہنچنے میں 170دن لگے تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا