اساتذہ کو اپنے فرائض انتہائی مخلصانہ طور پر انجام دینے چاہئیں: سنیل کمار

0
0

یواین آئی

جموں؍؍صوبہ جموں کے ضلع ادھم پور سے تعلق رکھنے والے سنیل کمار نامی استاد، جنہیں ہفتے کے روز قومی اساتذہ ایوارڈ 2020 سے سرفراز کیا گیا ہے، کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو اپنے فرائض انتہائی مخلصانہ طور پر انجام دینے چاہئیں۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سنیل کمار کا کہنا تھا: ‘میں اپنے تمام ساتھی اساتذہ کو یہ تجویز دینا چاہوں گا کہ ہمیں بحیثیت استاد اپنے فرائج انتہائی مخلصانہ طور پر انجام دینے چاہئیں’۔ انہوں نے کہا: ‘جب میں نے پڑھائی کا پیشہ اختیار کیا تھا تو یہی سوچ کر کیا تھا کہ مجھے بچوں کی خدمت کرنی ہے۔ میں نے اپنے سکول کو ہمیشہ اپنا گھر سمجھا ہے۔ سکول میں پڑھنے والے طلبا میرے اپنے بچے جیسے ہیں۔ بڑھانا میرا جنون ہے۔ میں یہ سوچ کر بچوں کو پڑھاتا ہوں کہ مجھے اس سماج کو کچھ دینا ہے’۔ ان کا مزید کہنا تھا: ‘سرکاری سکولوں میں جو طلبا زیر تعلیم ہیں ان میں سے صد فیصد کا تعلق غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں سے ہوتا ہے۔ میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ مجھے ان بچوں کے لئے کچھ کرنا ہے۔ ان بچوں کے والدین کو دو وقت کے کھانے کا انتظام کرنے کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا