’تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہئے‘

0
0

برکس ملک کسی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کریں :چین
یواین آئی

بیجنگ؍؍ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے برکس ممالک (برازیل ، روس ، ہندوستان ، چین اور جنوبی افریقہ) سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے اور پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ اس کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال جیسے مسائل کے خلاف برکس ممالک کو متحد ہونا چاہئے ۔مسٹر وانگ یی نے یہ بات جمعہ کو برکس وزرائے خارجہ کے ورچول میٹنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا ‘‘متنازعہ مسائل کا سیاسی حل بات چیت کے ذریعے ہو ہم سبھی کو مشترکہ طور پر اس کی حمایت کرنی چاہئے ۔ اقوام متحدہ کو اس میں ثالث ایک اہم کردار ادا کرنا چاہئے ۔ کسی بھی ملک کے خلاف آنکھیں بند کرکے پابندیاں عائد کرنے اور اس کو فوجی کارروائی کی دھمکی دینے جیسے رویے کی مخالفت ہونی چاہئے ۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہئے اور یہ ضروری ہے کہ دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کی مخالفت ہو ۔ کسی ملک پر بغیر کسی وجہ کے پابندی عائد کرنے کی بھی مخالفت ہونی چاہئے ۔مسٹر وانگ نے عالمی معیشت اور ملٹی لیول تجارتی نظام کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے برکس ممالک سے مل کر کام کرنے کی بھی اپیل کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا