ہمارے بیٹے نے کسی جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے’: اہل خانہ

0
0

سری نگر، 3 ستمبر (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا کے ان رپورٹس کو رد کیا ہے جن کے مطابق ان کے بیٹے نے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمارا بیٹا ہمارے ساتھ بہ نفس نفیس موجود ہے انہوں نے کسی جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔

بتادیں کہ سوشل میڈیا پر زاہد احمد میر ولد غلام حسن میر ساکنہ پیر پورہ شوپیاں نامی نوجوان کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا انہوں نے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا