21ویں صدی میں بھی طلبہ کھلے آسمان کے تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور
طیب رضاجیلانی
مہور؍؍21ویں صدی میں بھی طلبہ کھلے آسمان کے تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ پرائمری اسکول لوور ڈاڈا پر چھت سے محروم ہے۔سماجی کارکن پرویز چوہدری نے کہاہے کہ مہورریاسی کی پنچایت شجرو بی کے وارڈ نمبر ایک میں پرائمری اسکول جو کہ ڈاڈا گلی کے مقام پر واقعہ ہے ۔اس اسکول کی چھت آج سے کئی سال پہلے طوفانی ہوائوں کی وجہ سے اڑ گئی تھی تب سے لیکر آج تک اسکول کی چھت نہیں لگائی گئی ہے شجرو بی سے سماجی کارکن پرویز چوہدری نے ’لازوال ‘سے ایک خاص انٹرویو میں بتایا کہ کئی بار محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حقام سے اس بات پر مطالبہ بھی کیا لیکن ابھی تک کوئی لائے عمل سامنے نہیں آیا ۔