جموں کشمیر کے لیے علیحدہ صنعتی پالیسی کا مطالبہ

0
0

صنعتیں گہرے دبائو سے گزررہی ہیں:للت مہاجن سیتارمن نے وفد کی مسائل اور تجاویز کو بغور سنا:ستیش مہلدار
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍جموں کشمیر کی صنعتی تنظیموں نے ریاست کی صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنے کے لیے علیحدہ صنعتی پالیسی کا مطالبہ کیا ہے ۔جموں کشمیر پیس فورم کی قیادت میں منگل دیر شام ریاست کی صنعتی تنظیموں نے مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ملاقات کی اور ایک میمورنڈم سونپا۔اس میں کہا گیا ہے کہ یوٹی کی صنعتی ترقی کے لیے مرکزی حکومت کو فعال طور پرکام کرنا چاہیے اور علیحدہ صنعتی پالیسی بنانی چاہیے ۔صنعتی تنظیموں نے کہا کہ ریاست میں صنعتیں مررہی ہیں اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔فورم کے چیئر مین ستیش مہلدار نے کہا کہ محترمہ سیتارمن نے وفد کی مسائل اور تجاویز کو بغور سنا اور اس پر مثبت طور سے غور کرنے کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کا اہم مقصد ریاست کے تمام شعبے کایکساں اورپائیدار ترقی کے لیے منصوبہ تیار کرنا ہے ۔سوپور صنعتی تنظیم کے صدر جاوید احمد بھٹ نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے لیے علیحدہ صنعتی پالیسی ضروری ہے ۔یہ پالیسی ریاست کی زمینی حقائق کے مطابق ہونی چاہیے ۔بڑی برہمن صنعت تنظیم کے للت مہاجن نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ریاست کی صنعتیں گہرے دبائو سے گزررہی ہیں۔صنعتوں کو فوری رعایتوں کی ضرورت ہے ۔اگر چھوٹی صنعتوں کی مدد کی جائے تو بے روزگاری کے مسائل پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے ۔وفد میں جموں کشمیر کے پبلک سیکٹر ایمپلائز آرگنائزیشن کے صدر وجاہت درانی اور جموں کشمیر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریکے صدر عاشق شیخ شامل تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا