پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا اور دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے مضبوط ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ٹاس ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم 32 رنز کے عوض دو وکٹیں گنوا بیٹھی ، لیکن اس کے بعد بیٹنگ کے لئے آئے حیدر علی اور محمد حفیظ نے اننگز کو آگے بڑھا یا اور ٹیم نے 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 190 رنز مضبوط اسکور بنایا۔