کنگن وانگت سڑک کی حالت کو بہتر بنایا جائے

0
0

سماجی کارکن فرحان کتاب کی ایل جی سے اپیل
لازوال ڈیسک
گاندر بل؍؍سماجی کارکن فرحان کتاب یہاں اپنے ایک بیان میں لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کنگن وانگت سڑک کی حالت کو بہتر بنایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ سڑک کی حالت دہائیوں سے خراب ہو رہی ہے اور اب مزید تاخٰر کئے بغیر اس کی حالت کو بہتر بنانا وقت کی ضرورت ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ لوگ سڑک کی خستہ حالت سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ انتظامیہ سے بارہا اپیلوں کے بعد بھی سڑک پر تارکول نہیں بچھایا جا رہا ہے ۔موصوف نے کہا کہ اگر سڑک پر فوراً تارکول نہ بچھایا گیا تو حادثات میں اضافہ ہوگا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا