کہا کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں میونسپل کارپوریشن انو بالی نے وارڈ نمبر چوبیس کے رہائشیوں کو ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کئے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس کے پیش نظر انہوں نے عوام کے تحفظ کیلئے ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کئے ۔انہوں نے مقامی عوام سے کہا کہ کرونا وائر س کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔انہوںنے کہا کہ صفائی کا خاص خیال رکھیںاور حکومت کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔واضح رہے اس موقع پر دو سو ماسک اور ایک سو سینی ٹائزر تقسیم کئے ۔